حیدرآباد
ہر الیکشن میں عوام کی ٹی آرایس کو تائید: کے کویتا
حکمراں جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتانے کہاکہ کسی بھی انتخابات میں عوام‘چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤکیساتھ ہیں۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتانے کہاکہ کسی بھی انتخابات میں عوام‘چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤکیساتھ ہیں۔
سابق میں منعقدہ انتخابات میں عوام نے ٹی آر ایس پر جواعتماد کیاہے وہ اس کا ثبوت ہے۔
کارتیکاپورنیماکے موقع پرافراد خاندان کے ساتھ کے کویتانے نظام آباد کی نیلا کنیٹیشور مندر میں پوجاکے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
حلقہ اسمبلی منگوڈکے ضمنی الیکشن میں ٹی آرایس کوکامیاب بنانے پر انہوں نے حلقہ کے عوام سے اظہار تشکرکیا۔
انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام نے بی جے پی قائدین کومناسب اور صحیح سبق سکھایا ہے جوگزشتہ چند دنوں سے خاموش تماشائی کارول ادا کررہے تھے۔انہیں یقین ہے کہ ہرالیکشن میں عوام ٹی آرایس کے ساتھ رہیں گے۔