آندھراپردیش

ایران میں پھنسے اے پی کے 100 این آر آئیز تک حکومت کی رسائی

آندھرا پردیش این آر آئی امپاورمنٹ اور ریلیشن کے وزیر کونڈا پلی سرینواس نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے100سے زائد این آر آئیز تک رسائی حاصل کرلی جو جنگ زدہ ملک ایران میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امراوتی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش این آر آئی امپاورمنٹ اور ریلیشن کے وزیر کونڈا پلی سرینواس نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے100سے زائد این آر آئیز تک رسائی حاصل کرلی جو جنگ زدہ ملک ایران میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حکومت آندھرا پردیش، سرعت کے ساتھ ایران میں مقیم100 ریاست کے این آر آیز تک رسائی حاصل کرلی ہے اور حکومت ، وہاں تیزی کے ساتھ بدلتی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔

سرینواس نے منگل کے روز ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوںنے کہا کہ24X7 کارکرد کنٹرول روم، تیزی کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ وزارت امور خارجہ کے تعاون سے تمام ضروری احتیاطی اور امداد کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوںنے تمام این آر آئیز سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش نان ریسڈنٹ تلگو سوسائٹی کے چیانلس کے ربط میں رہے اور صورتحال کے اپ ڈیٹ سے واقفیت حاصل کریں۔ حکومت اے پی، ریاست کے ہر شہری کی سلامتی اور بہبود کیلئے پرعزم ہے ۔ سرینواس نے یہ بات کہی۔