کھیل

آئی سی سی ٹی20 بیاٹرس رینکنگ کی اجرائی

ہندوستان حال ہی میں ٹی20سیریز ویسٹ انڈیزکے خلاف 4-1 سے کامیابی کے ساتھ ختم کی ہے اوراس میں کئی کھلاڑیوں کامظاہرہ بہتررہا جوبیاٹنگ کی رینکنگ میں بابرکے قریب پہونچے ہیں۔

دبئی: پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی 20آئی میں نمبرایک بیاٹنگ مقام پربرقراررہنے میں کامیاب رہے۔ باوجود کہ حقیقت یہ ہے کہ کئی ہندوستانی اسٹارس نے زبردست فائدہ تازہ ترین آئی سی سی مینس پلیررینکنگ میں حاصل کیاہے جسے چہارشنبہ کو جاری کیاگیا۔

ہندوستان حال ہی میں ٹی20سیریز ویسٹ انڈیزکے خلاف 4-1 سے کامیابی کے ساتھ ختم کی ہے اوراس میں کئی کھلاڑیوں کامظاہرہ بہتررہا جوبیاٹنگ کی رینکنگ میں بابرکے قریب پہونچے ہیں۔

شریاس ائیر اوررشبھ پنت دوڑ میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں کی دوڑ میں آگے رہے۔ ائیر نے متاثرکن نصف سنچری فلوریڈامیں پانچویں اورآخری میاچ کے دوران بنائی۔

جس سے انہیں مجموعی طورپر6مقامات کا فائدہ ہوا۔پنتھ سیریز میں 115 رن بناتے ہوئے جن میں برق رفتار 44 رن چوتھے میاچ میں اسکور کئے انہیں سات مقامات کی ترقی ہوئی اور59ویں رینک پر وہ پہنچ گئے۔ ابھرنے والے اوپنرسوریہ کماریادو سیریز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔

انہوں نے135 رن اسکورکئے لیکن انہیں آخری میاچ میں آرام دینے کے فیصلہ سے وہ بابرکوپیچھے کرنے میں ناکام رہے۔ یادو ٹی 20رینکنگ میں ہنوز دوسرے مقام پر برقرارہیں جبکہ بابر13ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ سبقت بنائے ہوئے ہیں اورانہیں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان دبئی میں جاریہ ماہ کے اواخر ہونے والے ایشیاکپ کا بے چینی سے انتظارہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے بھی ہندوستانی بولرس کوفائدہ ہوا۔ تازہ ترین ٹی20رینکنگ میں انہیں بڑی پیشقدمی کاموقع ملا۔نوجوان اسپنر روی بشنوئی ہندوستان کے لئے سرکردہ وکٹ سیریز میں حاصل کرنے والے رہے۔

انہوں نے 8کھلاڑیوں کوآوٹ کیاجس سے 21 سالہ کو25مقامات تک جست لگانے میں مددملی وہ اب مجموعی طورپر44 ویں مقام پر بولرس کی فہرست میں برقرارہیں۔ ٹیم کے ساتھی اویش خان،اکشر پٹیل اورکلدیپ یادو نے بھی بڑی پیش قدمی کی ہے جبکہ سینئر بولر بھونیشور کمارکوایک مقام کانقصان ہوا۔

آئر لینڈکے خلاف ساؤتھ افریقہ کی2-0 سے حالیہ کامیابی کے باعث تازہ ترین ٹی20آئی رینکنگ میں اس کے کھلاڑیوں کوفائدہ پہونچا جس میں فارم میں چل رہے اوپنر ریزا ہینرکس کودومقامات کا فائدہ ہواجس سے وہ13ویں مقام تک بیاٹرس کی فہرست میں پہونچے۔ اسپنر کیشو مہاراج کودس مقامات کا فائدہ ہوا اوروہ اب بولرس کی رینکنگ میں 18ویں مقام پر ہیں۔