حیدرآباد

کئی ریاستوں میں گورنر سیاسی طورپر کام کررہے ہیں: سکھیندرریڈی

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے ریمارک کیا کہ گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سکھیندر ریڈی نے ریمارک کیا کہ گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

جو شخصیات گورنر کے عہدے پر ہیں وہ آئین کے مطابق کام کریں لیکن ہماری ریاست کے بشمول کئی ریاستوں میں گورنر سیاسی طور پر کام کر رہے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے نلگنڈہ ضلع میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی عوام کو ضروری اشیاء فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

بی جے پی کے لیڈران عوامی مسائل پر بات کرنے کے بجائے عوام میں نفرت پیدا کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے صدر پی سی سی ریونت ریڈی تلنگانہ کا وزیر اعلی بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، وہ تلنگانہ کو لوٹنے کی چالیں چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کے لئے اقتدار میں آنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے ریاست کے عوام خوش ہیں ان کو وزیراعلی پر بھروسہ ہے کیونکہ تلنگانہ میں تمام طبقات کے افرادنے ترقی کی ہے۔

اگر تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو ریاست میں حکمرانی دہلی سے ہوگی۔

ذریعہ
یواین آئی