تعلیم و روزگارتلنگانہ
انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا24مئی سے آغاز
انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی سے 3 جون تک ہونے والے ہیں۔ اس مدت کے دوران امتحانات روزانہ دو سیشن میں منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی سے 3 جون تک ہونے والے ہیں۔ اس مدت کے دوران امتحانات روزانہ دو سیشن میں منعقد ہوں گے۔
سال اول کے طلبہ کے لیے امتحانات کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوگا اور دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گا جبکہ انٹر سیکنڈ ایئر کے طلبہ کے لیے امتحانات دوپہر2:30 بجے سے شام5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔
پریکٹیکل امتحانات 4 جون سے 8 جون تک منعقد ہوں گے۔ انٹر فرسٹ ایئر انگلش کا پریکٹیکل ٹسٹ 10 جون کو صبح 9 بجے سے منعقد کیا جائے گا۔
11 جون کو صبح 10 بجے سے ماحولیاتی تعلیم کا امتحان ہوگا۔ اخلاقیات اور انسانی اقدار کا امتحان 12 جون کو لیا جائے گا۔
تمام طلباء جنہوں نے امتحان کی فیس ادا کر دی ہے وہ انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنے انٹرمیڈیٹ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔