بھارتسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے راہول گاندھی کو ’’بہادر سیاستداں‘‘ قراردے دیا (ویڈیو وائرل)

جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ نریندر مودی، راہول گاندھی یا اروند کیجریوال میں سے وہ کس کو ہندوستان کا مستقبل سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ تینوں ہی بہادر سیاستدان ہیں، لیکن راہول گاندھی نے اپنی محنت سے جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ بےحد متاثر کن ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان، جنہیں انڈسٹری کا "نواب” بھی کہا جاتا ہے، نے اپنے کرداروں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ ان کا مشہور کردار لنگڑا تیاگی فلم اومکارا میں آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔ سیف علی خان نہ صرف اپنے فلمی کرداروں کے لئے مشہور ہیں بلکہ وہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے بھی مداح ہیں۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

انڈیا ٹوڈے کنکلیو میں سیف علی خان نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہادر اور ایماندار سیاستدان ہیں جو تنقید کا مؤثر طریقہ سے سامنا کرنا جانتے ہیں۔ سیف نے کہا، "راہول نے جو کیا وہ حیرت انگیز تھا۔”

جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ نریندر مودی، راہول گاندھی یا اروند کیجریوال میں سے وہ کس کو ہندوستان کا مستقبل سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ تینوں ہی بہادر سیاستدان ہیں، لیکن راہول گاندھی نے اپنی محنت سے جو تبدیلیاں کی ہیں، وہ بےحد متاثر کن ہیں۔

سیف نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب لوگ راہول گاندھی کا مذاق اڑاتے تھے، لیکن اب انہوں نے خود کو ثابت کر کے ان تمام تنقیدوں کو خاموش کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں لوگ سیف علی خان کے خیالات کی تعریف کر رہے ہیں۔

کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے بھی سیف کی اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ "راہول گاندھی نے واقعی اپنی محنت سے لوگوں کے خیالات کو بدل دیا ہے، اور سیف علی خان کا یہ کہنا بالکل درست ہے۔” یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوامی سطح پر بہت توجہ حاصل کر رہی ہے۔