قومی

ای ڈی کے مبینہ ریئل اسٹیٹ دھوکہ دہی کےمعاملےمیں موہالی اور چندی گڑھ میں چھاپے

ای ڈی کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم ’گریٹر موہالی ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ (جی ایم اے ڈی اے ) سے سی ایل یولائسنسوں کے فراڈ پر مبنی حصول اور سرمایہ کاروں کے ساتھ سینکڑوں کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات سے منسلک ہے۔

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ’سن ٹیک سٹی‘ پروجیکٹ اور متعدد ریئل اسٹیٹ کمپنیوں سے وابستہ مبینہ بڑے پیمانے کی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں موہالی اور چندی گڑھ میں 12 مقامات پر تلاشی لے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
اضلاع کی دوبارہ تنظیم جدید کے فیصلہ پر رئیل اسٹیٹ تاجرین پریشان


ای ڈی کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم ’گریٹر موہالی ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ (جی ایم اے ڈی اے ) سے سی ایل یولائسنسوں کے فراڈ پر مبنی حصول اور سرمایہ کاروں کے ساتھ سینکڑوں کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات سے منسلک ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ اس تحقیقات میں اجے سہگل، اے بی ایس ٹاؤن شپ پرائیویٹ لمیٹڈ، آلٹس بلڈرز، دھیر کنسٹرکشنز اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔


ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ نتن گوہل بھی ای ڈی کی جانچ کے دائرے میں ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ان بلڈرز کی مدد کی جنہوں نے جی ایم اے ڈی اے کی ادائیگیاں نہیں کی تھیں اور مبینہ طور پر ان کے لیے سیاسی تحفظ کا انتظام کیا تھا۔

حکام ان الزامات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ انہوں نے پنجاب کے سی ایم او کی جانب سے ایک رابطہ کار کے طور پر کام کیا۔ ملزمان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔