حیدرآباد

خواتین کو بااختیار بنانا صرف کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن:الکالامبا

الکا لامبا نے آج صبح حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مہالکشمی، 500 روپے میں گھریلو پکوان گیس اور ریاست میں خواتین کے لیے 6ضمانتوں کو نافذ کررہی ہے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی خواتین کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر ملک میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ضمانتوں کو نافذکیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
فنِ خوش نویسی ہماری قوم کا قیمتی ورثہ — اس کی حفاظت دینی و تہذیبی فریضہ ہے: پروفیسر مظفر علی شہ میری
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ کی جانب سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
جامعہ راحت عالم للبنات میں کامیاب حافظات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد
امتحانات کے بعد طلبہ کی اصلاح کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں کا انعقاد

 تلنگانہ میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے آئی الکا لامبا نے آج صبح حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مہالکشمی، 500 روپے میں گھریلو پکوان گیس اور ریاست میں خواتین کے لیے 6ضمانتوں کو نافذ کررہی ہے۔

 اور ان کی حکومت کرناٹک میں خواتین کے لیے فلاحی اسکیمیں بھی نافذ کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کئی مجرموں کو ٹکٹ دیا ہے۔