دہلی

پیپرلیک کیلئے فاسٹ ٹریک عدالت مودی کا جھوٹا وعدہ: کجریوال

قومی کنوینر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے آج پیپر لیک کیس کے ملزموں کو سزا دلانے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے مرکز کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”جھوٹا وعدہ“ ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) قومی کنوینر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال نے آج پیپر لیک کیس کے ملزموں کو سزا دلانے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے مرکز کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”جھوٹا وعدہ“ ہے۔

پیپر لیک کے خلاف سخت کارروائی کی گنجائش والا بل آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے اور فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت جاری کرنے وزیراعظم نریندر مودی کے جمعرات کے دن کئے گئے اعلان پر انہوں نے ریمارک کیا۔

کجریوال نے اپنے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ کل رات 12 بجے وزیراعظم نے یہ اعلان کیا ہے۔ یہ وعدہ جھوٹا ہے کل ہی ثابت ہوگیا ہے۔

سی بی آئی نے کل ہی عدالت میں 2024ء کے نیٹ پیپر لیک کے منصوبہ ساز کو بے قصور قرار دیا ہے اگر تحقیقات ایسی کی جارہی ہیں اگر کوئی ثبوت ہی دستیاب نہیں کرسکتے تو فاسٹ ٹریک عدالت کا ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے؟

سابق چیف منسٹر دہلی نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں کئی فاسٹ ٹریک عدالتیں ہیں جیسے پوکسو اور عصمت ریزی کی پھر بھی انصاف دلانے سالوں گزر جاتے ہیں۔