قومی

سی جے پی اتحاد کے بیچ 18 میٹرو اسٹیشن مسدود

جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بیچ آج دہلی میں 18 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کیا گیا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج یہ بات بتائی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) جنتر منتر پر جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بیچ آج دہلی میں 18 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کیا گیا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج یہ بات بتائی۔

نئی دہلی میں جبکہ 17 اسٹیشنوں کو صبح 7:30 بجے بند کردیا گیا تھا اس کے چند گھنٹوں بعد آٹھویں اسٹیشن کو بند کیا گیا۔

آج بند کئے گئے اسٹیشنوں میں نئی دہلی، لوک کلیان مارگ، راجو چوک، پٹیل چوک، رام کرشنا آشرم مارگ، بارہ کھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیواتیرتھ، جن پتھ، منڈی ہاؤس، سنٹرل سکریٹریٹ،آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندراپرستھا، خان مارکٹ، جور باغ، شیواجی اسٹیڈیم اور جھنڈے والا اسٹیشن شامل ہیں۔

آج مسلسل چوتھے دن دہلی میں کئی میٹرو اسٹیشنوں کو بند کیا گیا۔ ڈی ایم آر سی نے ایکس پر پوسٹ میں یہ بات بتائی۔