ستیندرجین کاایک اورویڈیومنظرعام پر
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے دن کہاتھا کہ ستیندرجین کے ویڈیوز لیک ہونے میں اس کاکوئی رول نہیں ہے۔ چہارشنبہ کے دن جونیاویڈیو سامنے آیا اس میں ستیندرجین کو تہاڑجیل کی کوٹھری میں ترکاریاں اورپھل کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیرستیندرجین نے چہارشنبہ کے دن دہلی کی ایک عدالت سے گزارش کی کہ میڈیا کوان کی جیل کوٹھری کے اندرکا ویڈیوفوٹیج چلانے سے باز رکھاجائے۔ خصوصی جج نے تہاڑجیل حکام کونوٹس جاری کی اورجیل عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ کل تک اپنا جواب داخل کریں۔
ستیندرجین نے عدالت سے کہاکہ ویڈیو لیک پر کل کی سماعت کے باوجودآج صبح ایک اورویڈیو کلیپنگ لیک ہوئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے دن کہاتھا کہ ستیندرجین کے ویڈیوز لیک ہونے میں اس کاکوئی رول نہیں ہے۔ چہارشنبہ کے دن جونیاویڈیو سامنے آیا اس میں ستیندرجین کو تہاڑجیل کی کوٹھری میں ترکاریاں اورپھل کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
چنددن قبل ستیندرجین نے دہلی کی ایک عدالت سے کہاتھاکہ وہ جین مت کے ماننے والے ہیں اورانہیں کچی غذا نہیں مل رہی ہے۔اسی دوران مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے الزام عائد کیاکہ ستیندرجین کوجیل کے اندر ہالی ڈے ریسارٹ جیسی سہولتیں مل رہی ہیں۔
آج جوویڈیو سامناآیااس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ13 ستمبر اوریکم اکتوبر کے درمیان کسی تاریخ کاہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں میناکشی لیکھی نے کہاکہ عوام عام آدمی پارٹی قائدین کی شرمناک حرکتیں دیکھ رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی والے کہتے کچھ ہیں‘ کرتے کچھ ہیں۔