قومی
سنبھل کی مسجد رضائے مصطفی کو انتظامی کمیٹی نے شہید کردیا
ضلع انتظامیہ کی نوٹس پر سنبھل کے چنڈوسی علاقہ کی ایک مسجد کو خود اس کی انتظامی کمیٹی نے ڈھادیا۔ بلدیہ کی اراضی پر مبینہ طورپر بنی اس مسجد کو شہید کرنے میں تقریباً 12 مزدور لگائے گئے۔

سنبھل(یوپی) (پی ٹی آئی) ضلع انتظامیہ کی نوٹس پر سنبھل کے چنڈوسی علاقہ کی ایک مسجد کو خود اس کی انتظامی کمیٹی نے ڈھادیا۔ بلدیہ کی اراضی پر مبینہ طورپر بنی اس مسجد کو شہید کرنے میں تقریباً 12 مزدور لگائے گئے۔
اڈمنسٹریشن نے چنڈوسی ٹاؤن سے دیگر کئی غیرقانونی متجاوزات کو ہٹادیا ہے۔ وارث نگر میں بلدیہ کی 6 بیگھہ زمین پر یہ مسجد بنی تھی۔
اڈمنسٹریشن کی انکوائری میں پتہ چلا تھا کہ مسجد رضائے مصطفی اور 33 مکانات سرکاری زمین پر بنے ہیں۔ چند دن قبل مسجد کی انتظامی کمیٹی کو نوٹس ملی تھی۔
مسجد رضائے مصطفی کے متولی سراج الدین نے کہا کہ ہم نے اڈمنسٹریشن سے کہہ دیا تھا کہ آپ کوئی کارروائی نہ کریں‘ ہم خود مسجد ڈھادیں گے۔