حیدرآباد

عدالتوں کی جانب سے مفت وکیل کی سہولت

میسکوکی جانب سے قانونی شعوربیداری مہم سے خطاب کرتے ہوئے رادھیکا جیسوال سینئر سیول جج کم سکریٹری میٹرو پالٹین لیگل سرویسس اتھاریٹی، میٹروپالٹین کریمنل کورٹ نامپلی نے کہاکہ تین لاکھ سے کم آمدنی والوں کوکورٹ کی جانب سے مفت وکیل فراہم کیاجاتاہے۔

حیدرآباد: میسکوکی جانب سے قانونی شعوربیداری مہم سے خطاب کرتے ہوئے رادھیکا جیسوال سینئر سیول جج کم سکریٹری میٹرو پالٹین لیگل سرویسس اتھاریٹی، میٹروپالٹین کریمنل کورٹ نامپلی نے کہاکہ تین لاکھ سے کم آمدنی والوں کوکورٹ کی جانب سے مفت وکیل فراہم کیاجاتاہے۔

اس کا علم بہت کم لوگوں کوہے اوراس لاعلمی کی وجہ سے کئی غریب لوگ جیلوں میں محروس ہیں۔ انہوں نے نصیحت کی کہ بہترین شہری بن کر رہیں اورقانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔میسکوکے تحت کے جی سے پی جی تک کم فیس میں تعلیم حاصل کرنے کا زرین موقع ہے۔

یہ ادارہ شہر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منفرد حیثیت رکھتاہے اورتمام ادارہ جات تلنگانہ اورمرکزی حکومتوں سے منظورشدہ ہیں۔یہ ادارے اعزازی صدر ڈاکٹر غوث محی الدین اورنائب صدر و کنوینر ڈاکٹر سمیع اللہ خان کی نگرانی میں چلائے جاتے ہیں جہاں معیاری تعلیم اورطلباء کوروزگارسے جوڑنے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر نعیم خان نے کہاکہ طلباء وطالبات کوچاہئے کہ وہ سخت محنت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس ادارہ کے مشن کوآگے بڑھائیں۔ ابرارپاشاہ اڈمنسٹریٹر میسکو نے کہاکہ آج کے زمانہ میں قانون کی تعلیم کی کافی اہمیت ہے۔

طلباء کوچاہئے کہ قانون کی ڈگری حاصل کریں۔ محمدیوسف صدر شعبہ نے بھی مخاطب کیا۔ ڈاکٹر صالحہ فردوس پرنسپل نے خیرمقدم کیا۔ پرنسپل ڈگری کالج روبینہ فاطمہ نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹرنکہت نے کاروائی چلائی۔