سوشیل میڈیاکھیل

رونالڈو کے افطار بنانے کی ویڈیو وائرل

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بنانے کی تصویر شیئر کردی۔

جدہ: مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بنانے کی تصویر شیئر کردی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
عرب امارات میں پرائیویسی کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

رمضان المبارک کے دوران دکانداروں کی قطاروں والی سڑکوں پر جانا عام بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مشہور شخصیات کو سڑکوں پر افطار کا کھانا پیش کرتے دیکھا ہے۔ اگر نہیں تو پھر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک فنکار نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسا کر دکھایا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ڈیوڈ بیکھم، کے علاوہ سابق امریکی صدور ڈونالڈ ٹرمپ اور براک اوباما بھی شامل ہیں۔

ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اسٹریٹ فوڈ فروش کے طورپر دکھایا گیاہے جوکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار بنارہے ہیں۔

ان تصاویر میں اداکار بروس ولس کھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ کیپٹن جیک اسپیرو یا جانی ڈیپ بھی میلے کے خصوصی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے قطار میں کھڑے صارفین کو کیٹرنگ کررہے ہیں۔

لیونل میسی بھی ان تصاویر کا حصہ ہیں جن میں وہ کرتہ پہنے ہوئے ہیں اور چراغ تھامے مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔