حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں موسلاد ھاربارش، عوام کو مشکلات (ویڈیوز)

دودنوں سے جاری گرمی کے بعد جمعرات کی شام شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاد ھار بارش ہوئی جس سے شہر کے عوام کو گرمی سے راحت ملی۔ ہوا کے تیز جھکڑ کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو تقریباً 8:30بجے شب تک جاری رہا۔

حیدرآباد: دودنوں سے جاری گرمی کے بعد جمعرات کی شام شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاد ھار بارش ہوئی جس سے شہر کے عوام کو گرمی سے راحت ملی۔ ہوا کے تیز جھکڑ کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو تقریباً 8:30بجے شب تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول کی طالبہ سمیہ بیگم کو ’’مہاتما جوتی با پھولے پرتھیبھا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا
منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری
حیدرآباد: علم و فنون سے روزگار کے مواقع ممکن، مسجد اشرف کریم کشن باغ میں جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد
تلنگانہ بھر میں جمعیۃ علماء کی گونج، 30 جون کو حیدرآباد میں عظیم الشان اجتماع کی تیاری
حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی زندگی، ایمان، حیا اور قربانی کا روشن مینارمولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

موسلادھار بارش کی وجہ سے دفاتر سے گھروں کو پہونچنے والوں اور مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید گرمی اور نمی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ہونے سے سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔

ٹرافک نظام شدید متاثر ہوا۔ مختلف مقامات پر جی ایچ ایم سی عملہ کو پانی کی نکاسی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ چندعلاقوں میں سڑکوں پر دو سے 3 فیٹ پانی جمع دیکھا گیا۔ کئی گاڑیاں فیل ہوگئیں۔ ایک مقام پر پولیس جوانوں کو کار کو دھکہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

شہر کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں جن میں دلسکھ نگر، ایل بی نگر، سعید آباد، بنڈلہ گوڑہ، ونستھلی پورم، راجندر نگر، گولکنڈہ، ٹولی چوکی، کاروان، مہدی پٹنم، چارمینار، آرام گھر، عطاپور، گوشہ محل، نامپلی اور عابڈس شامل ہیں،میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق 8بجے شب تک سکندرآباد میں 74.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ مشیر آباد میں 73 ملی میٹر، رامچندرپورم میں 68.5 ملی میٹر اور کوکٹ پلی میں 64.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ تلنگانہ کے دیگر حصوں میں بھی شدید بارش کی اطلاعات ہیں۔

سنگاریڈی میں 93.5 اور ناگرکرنول میں 87 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3دنوں 17 اگست تک ہلکی تا اوسط بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے زرد الرٹ جاری کیا ہے۔

ہلکی بارش کے باوجود شہر میں آنے والے ہفتہ میں گرمی اور نمی ممکن ہے۔ بارش کے دوران مدد کیلئے عوام تک جی ایچ ایم سی کے ہلپ لائن نمبر 040-21111111 یا 9000113667 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔