حیدرآباد

محترمہ شہناز سلطانہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

محترمہ شہناز سلطانہ، گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلہ عالیجاہ (بنڈلہ گوڑہ زون)، 31 اگست 2024ء کو وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔

حیدرآباد: محترمہ شہناز سلطانہ، گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹلہ عالیجاہ (بنڈلہ گوڑہ زون)، 31 اگست 2024ء کو وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔ محترمہ شہناز سلطانہ بنت جناب محمد فرید الدین حسن خان مرحوم، ایم سی انسپکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ، اور زوجہ جناب محمد اسد الدین انصاری، ریٹائرڈ مینیجر بی ڈی ایل ہیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

محترمہ شہناز سلطانہ کا پہلا تقرر 24 جولائی 1992ء کو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مستعد پورہ پر ہوا۔ بعد ازاں، انہوں نے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول زہرہ نگر میں خدمات انجام دیں۔ ترقی ملنے پر، انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول طویلہ ڈونگر سنگھ پر بحیثیت گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس خدمات انجام دیں، اور اس کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دریچہ بواہیر، کشن باغ پر بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

محترمہ شہناز سلطانہ نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شاہ علی بنڈہ سے حاصل کی تھی، جہاں سے انہوں نے ایس ایس سی امتحان کامیاب کیا۔ وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوشی کے موقع پر، اسکول اسٹاف، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر جناب آدتیہ وردھن راج، ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس بنڈلہ گوڑہ جناب ایس لکشمن، جناب کے دشرتھ، اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔