قومی
انسانیت شرمسار! آم توڑنے پر معصوم بچہ کو دی گئی دل دہلا دینے والی سزا، ویڈیو وائرل
متاثرہ بچہ روزانہ کی طرح اسکول جا رہا تھا کہ راستے میں ایک باغ سے آم توڑنے پر باغ کے مالک رام ناتھ اور اس کی بیوی سرتیا نے اسے پکڑ لیا۔ الزام ہے کہ دونوں نے بچہ کو رسیوں سے جکڑ دیا اور اس کی چیخ و پکار کے باوجود اسے بے رحمی سے پیٹتے رہے۔
مہاراج گنج: اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج سے انسانیت کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ چوک تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں محض ایک آم توڑنے کے جرم میں میاں بیوی نے نابالغ بچہ کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق، متاثرہ بچہ روزانہ کی طرح اسکول جا رہا تھا کہ راستے میں ایک باغ سے آم توڑنے پر باغ کے مالک رام ناتھ اور اس کی بیوی سرتیا نے اسے پکڑ لیا۔ الزام ہے کہ دونوں نے بچہ کو رسیوں سے جکڑ دیا اور اس کی چیخ و پکار کے باوجود اسے بے رحمی سے پیٹتے رہے۔
اس دوران کسی مقامی شخص نے اس پورے واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
چوک تھانہ انچارج اوم پرکاش گپتا نے بتایا کہ بچہ کے والد کی تحریری شکایت پر ملزم جوڑے کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔