حیدرآباد

مجھے غیر قانونی طورپر گرفتار کیا گیا، میں قانونی جنگ لڑوں گی: کے کویتا

کویتا کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ وکرم چودھری اور موہت راؤ دلائل سنیں گے، ای ڈی کی جانب سے اسپیشل پی پی ایس کے مٹا اور ای ڈی کے اسپیشل کونسل زویب حسین دلائل سماعت کریں گے۔

نئی دہلی: بی آر ایس لیڈر و ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی

اُنہوں نے کہاکہ شراب گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کیس من گھڑت ہے۔ سخت سیکورٹی کے درمیان، ای ڈی کے عہدیداروں نے ایم ایل سی کویتا کو دہلی کی راؤس ایونیو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عدالت کے احاطہ میں میڈیا کو بتایا۔

دوسری جانب کویتا کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ وکرم چودھری اور موہت راؤ دلائل سنیں گے، ای ڈی کی جانب سے اسپیشل پی پی ایس کے مٹا اور ای ڈی کے اسپیشل کونسل زویب حسین دلائل سماعت کریں گے۔ بی آر ایس راجیہ سبھا ایم پی واویراجو روی چندرا اور ایم ایل سی ستیہ وتی راٹھور کویتا کی حمایت میں عدالت پہنچے۔