مشرق وسطیٰ

محمد بن سلمان اور محمد بن زاید کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور امن کی کوششوں پر گفتگو

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔

ریاض: شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی


سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔


رابطے کے دوران خطے میں جاری حالیہ پیش رفت اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ادھر اماراتی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات، مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر گفتگو کی۔


ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی بدلتی صورتحال، اس کے علاقائی اور عالمی امن پر ممکنہ اثرات، اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔