تعلیم و روزگار

انٹرامتحانات، جرمانہ کے ساتھ فیس کی تاریخ میں توسیع

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کے امتحانات کی فیس کی ادائیگی کے شیڈول پرنظرثانی کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ سال اول ودوم کے امتحانات کی فیس کی ادائیگی کے شیڈول پرنظرثانی کی ہے۔

انٹرسال اول ودوم (جنرل اور ووکیشنل) کے ریگولراورناکام امیدوار مارچ میں منعقد شدنی امتحانات کی فیس معہ ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ 28 دسمبر تک داخل کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 دسمبر تھی جس میں 28 دسمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

a3w
a3w