تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ کا ویجلنس انفورسمنٹ عہدیداروں نے معائنہ کیا

تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع کے کالیشورم پراجکٹ کا معائنہ پراجکٹ کے ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ عہدیداروں نے مسلسل تیسرے دن معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع کے کالیشورم پراجکٹ کا معائنہ پراجکٹ کے ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ عہدیداروں نے مسلسل تیسرے دن معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

ذرائع کے مطابق عہدیداروں نے مہادیو پور میں محکمہ آبپاشی کے دفتر کے علاوہ آبپاشی ڈویژنل دفتر میں میڈی گڈا بیاریج اور کنی پلی پمپ ہاؤس سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کی۔

عہدیدار 46 معاملات کی جانچ کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ڈی پی آر، سی ڈبلیو سی کلیئرنس، سی ڈبلیو سی کی طرف سے دی گئی پمپ ہاؤس اور بیراجوں کی ڈرائنگ، ڈیزائن کی تفصیلات، سروے کی تفصیلات نیشنل ڈیم سیفٹی رپورٹ کی جانچ کی جارہی ہے۔