حیدرآباد

ای ڈی کا سمن مودی کا سمن: کے ٹی آر

بی آر ایس ایم ایل ایز کو خرید نے کی کوشش کے الزام میں ماخوذ بی جے پی قائد بی ایل سنتوش نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیا تھا۔ کے ٹی آر نے پوچھا کہ مرکزی ایجنسیوں نے کیوں بی جے پی قائدین کو سمن جاری نہیں کیا ہے؟۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آر ایس کے قد آور قائد و ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مودی اور بی جے پی حکومت اپنے قریبی دوست کی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور مرکز کی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح

 انہوں نے کہا کہ مرکز کی ایجنسیوں جیسے ای ڈی کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ راما راؤ نے الزام عائد کیا کہ مرکزی ایجنسیاں، مودی حکومت کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گئی ہیں اور انہوں نے کہاکہ مرکز نے بی آر ایس کے کئی قائدین کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے منی لانڈرنگ کیس سے مربوط دہلی شراب پالیسی میں بے ضابط گیوں کے الزام میں کے کویتا جوکے ٹی آرکی بہن ہیں، کو ای ڈی کے سمن کو مودی کے سمن سے تعبیر کیا۔

 کے ٹی آر جو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند ہیں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ این ڈی اے حکومت بے ایمان حکمرانی اور بے ایمان تفتیشی ایجنسیوں کا مترادف بن گئی ہے۔

بی آر ایس قائد نے الزام عائد کیا کہ صنعت کار گوتم اڈانی کا وزیر اعظم نریندر مودی سے راست تعلق ہے۔ ایل آئی سی اور ایس بی آئی،13لاکھ کروڑ روپے سے محروم ہونے کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ہنوز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے کویتا، بی جے پی کے قائدین بی ایل سنتوش کی طرح نہیں ہیں بلکہ کویتا، ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے اور مرکزی ایجنسی سے مکمل تعاون کریں گی۔

 بی آر ایس ایم ایل ایز کو خرید نے کی کوشش کے الزام میں ماخوذ بی جے پی قائد بی ایل سنتوش نے ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریز کیا تھا۔ انہوں نے پوچھا کہ مرکزی ایجنسیوں نے کیوں بی جے پی قائدین کو سمن جاری نہیں کیا ہے؟۔