حیدرآباد

”جس ہندوستان کیلئے آپ نے اپنی جان دی اس کو بکھرنے نہیں دوں گا“،راہول کا اندراگاندھی کو خراج

ساتھ ہی راہول گاندھی نے اپنی دادی کی چتا کی ویڈیو بھی شئیر کی۔ اس ویڈیو میں کم عمر راہول گاندھی اپنی دادی کی چتا کے سامنے ٹھہر کر رورہے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے اپنی دادی و سابق وزیراعظم اندراگاندھی کو ان کی 38 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندی میں کئے گئے ٹویٹ میں وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ”دادی میں آپ کی محبت اور سنسکار میرے دل میں رکھا ہوا ہوں۔ جس ہندوستان کے لئے آپ نے اپنی جان قربان کی اس کو بکھرنے نہیں دوں گا“۔

ساتھ ہی راہول گاندھی نے اپنی دادی کی چتا کی ویڈیو بھی شئیر کی۔ اس ویڈیو میں کم عمر راہول گاندھی اپنی دادی کی چتا کے سامنے ٹھہر کر رورہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ان کے والد راجیوگاندھی بھی ہیں جو اپنی ماں کی موت پر غمزدہ ہیں۔

اس ویڈیو میں اندراگاندھی کے ایک جلسہ کا منظر بھی پیش کیاگیا ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے وہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں فکر نہیں ہے کہ وہ زندہ رہیں یا مریں لیکن ان کو کسی چیز پر فخر ہے تواس بات پر ہے کہ ان کی ساری زندگی خدمت میں گئی۔

ساتھ ہی ویڈیومیں اندراگاندھی کے کارناموں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ان کے انٹرویو اوراقوام متحدہ سے ان کے خطاب کے ایک حصہ کو بھی اس ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔