اسرائیل کی سوپر مارکٹس میں لوگوں نے اندھادھند خریداری کی
اسرائیل کی سوپر مارکٹس میں لوگوں نے اندھادھند خریداری کی۔ وہ شیلٹرس میں طویل قیام کی صورت میں درکار ضروری اشیاء کا ذخیرہ کرنا چاہتے تھے۔ صبح کے اولین اوقات میں زیادہ تر سوپر مارکٹس میں منرل واٹر کی بوتلیں ختم ہوگئیں۔

دُبئی/ تہران/ یروشلم: (اے پی/ آئی اے این ایس/ پی ٹی آئی) ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد نے جمعہ کی صبح کے فضائی حملوں سے قبل ایران کے کافی اندر بڑا خفیہ آپریشن کیا۔ موساد نے ایران کے اندر اپنے خفیہ شعبہ کو متحرک کردیا۔
ایران کی مسلح افواج نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کے جواب کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ اب القدس (یروشلم) پر قابض دہشت گرد حکومت نے ساری ریڈلائن پار کردیں۔ اب اس جرم کی اسے سزا دینے کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو سخت سزا ملے گی۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ ایران نے اسرائیل کی طرف 100 ڈرون فائر کئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے انہیں اسرائیل کی سرحدوں کے باہر مار گرایا۔
اردن میں بھی سائرن بجنے لگے تھے کیونکہ بعض ڈرون اس کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔