سوشیل میڈیاقومی

انسانی زندگی سے کھلواڑ، کھیروں پر زہریلا رنگ لگانے کا ویڈیو وائرل، 9 خواتین گرفتار

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین وینڈرس چھلکے اترے ہوئے کھیروں کو ایک برتن میں موجود چمکدار سبز کیمیکل میں ڈبو رہی ہیں۔ یہ کھیرے ٹرینوں کا انتظار کرنے والے مسافروں کو فروخت کیے جانے تھے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) حرکت میں آگئی۔

کٹیہار(بہار): ریلوے اسٹیشنوں پر بکنے والی اشیائے خوردونوش کے معیار پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کٹیہار جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 اور 8 پر موجود خواتین وینڈرس کو کھیروں پر گہرا سبز رنگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ وہ مسافروں کو تازہ اور پرکشش نظر آئیں۔

متعلقہ خبریں
چھپکلی کی دُم کے ساتھ سافٹ ڈرنک! صارفین میں غصہ

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین وینڈرس چھلکے اترے ہوئے کھیروں کو ایک برتن میں موجود چمکدار سبز کیمیکل میں ڈبو رہی ہیں۔ یہ کھیرے ٹرینوں کا انتظار کرنے والے مسافروں کو فروخت کیے جانے تھے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) حرکت میں آگئی۔

آر پی ایف (RPF) نے ویڈیو کی تصدیق کے بعد فوری طور پر اسٹیشن کے مختلف پلیٹ فارمز پر چھاپہ مارا اور 9 خواتین وینڈرس کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

بھاری مقدار میں مشتبہ اور رنگے ہوئے کھیرے ضبط کر لیے گئے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت کر کے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آر پی ایف انسپکٹر کے مطابق، ویڈیو مکمل طور پر درست ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس واقعے نے مسافروں کی صحت اور تحفظ کے حوالے سے شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ: "یہ صرف دھوکہ دہی نہیں بلکہ مسافروں کی زندگیوں سے کھلواڑ ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی باقاعدگی سے چیکنگ ہونی چاہیے۔”

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیشنوں پر کھلے عام بکنے والے کٹے ہوئے پھلوں اور سبزیوں پر پابندی لگائی جائے یا ان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔