حیدرآباد

مجلس کی بائیک ریالی اور جلسہ عام منعقد کرنے کااعلان

صدر مجلس اسدالدین اویسی‘اسمبلی میں پارٹی کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی‘ پارٹی کے ارکان مقننہ‘ کارپوریٹرس اور کیڈر ریالی او رجلسہ عام میں شر کت کرے گا۔

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے 17 ستمبر کو ”قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر ایک جلسہ عام منعقد کرنے اور ایک بائیک ریالی نکالنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی

17 ستمبر 1948 کو حیدرآباد ریاست کو انڈین یونین میں ضم کرلیاگیاتھا۔

صدر مجلس اسدالدین اویسی‘اسمبلی میں پارٹی کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی‘ پارٹی کے ارکان مقننہ‘ کارپوریٹرس اور کیڈر ریالی او رجلسہ عام میں شر کت کرے گا۔

پارٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک پیام میں یہ بات بتائی گئی۔

گزشتہ سال حکومت تلنگانہ نے قومی یکجہتی دن کے موقع پر تین روزہ تقاریب کااہتمام کیاتھا اور مرکزی حکومت نے 17 ستمبر کو تلنگانہ لبریشن ڈے کے طور پر منایاتھا۔

a3w
a3w