سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

ہندو دیوی لکشمی پر سوامی پرساد موریا کا متنازعہ بیان

“ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ دیوی لکشمی کی پوجا کرنا چاہتے ہیں تو پھر اپنی بیوی کی پوجا اور احترام کریں جو حقیقی معنوں میں دیوی ہے کیوں کہ وہ پوری عقیدت سے آپ کے خاندان کی پرورش، خوشحالی، کھانے کی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔“

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم ایل سی سوامی پرساد موریا جو اپنے توہین آمیز بیانات سے ہندو مذہب پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں، نے ایک بار پھر تنازعہ پیدا کردیا۔

متعلقہ خبریں
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع

دیوالی پر ایکس پر اپنے پوسٹ میں انہو ں نے ہندو دیوی لکشمی کے تعلق سے سوالات اٹھائے جس کے بعد انٹرنیٹ پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پوری دنیا میں کسی بھی مذہب، نسل، رنگ یا ملک کا بچہ دو ہاتھوں، دو پیروں، دو کانوں، دو آنکھوں، ایک ناک، ایک سر اور ایک پیٹ اور پیٹھ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے مگر آج تک چار ہاتھوں، آٹھ ہاتھوں، دس ہاتھوں، بیس ہاتھوں اور ہزار ہاتھوں والا بچہ پیدا نہیں ہوا تو پھر لکشمی چار ہاتھوں کے ساتھ کیسے پیدا ہوسکتی ہے۔

“ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ دیوی لکشمی کی پوجا کرنا چاہتے ہیں تو پھر اپنی بیوی کی پوجا اور احترام کریں جو حقیقی معنوں میں دیوی ہے کیوں کہ وہ پوری عقیدت سے آپ کے خاندان کی پرورش، خوشحالی، کھانے کی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔“

انہوں نے اپنے پوسٹ کے ساتھ اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ انہیں (اہلیہ کو) پھول پہناتے اور تحائف پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔ موریا رام چرت ماس کے شلوکوں کے خلاف اپنے بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مختلف اضلاع میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔ لکشمی پر اپنے تازہ ترین بیان پر وہ تنقیدوں کے گھیرے میں آگئے۔ کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنن نے ایس پی لیڈر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موریا جس طرح کے بیانات دیتے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ ان کے منہ میں بواسیر ہے۔“

a3w
a3w