تلنگانہ

آن لائن ٹریڈنگ اورسرمایہ کاری کے نام پر 1.62کروڑکا دھوکہ، تین افراد گرفتار

یہ بات کھمم پولیس کمشنر سنیل دت نے بتائی۔تفصیلات کے مطابق بونکل منڈل، ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو فون کر کے آن لائن سرمایہ کاری میں زیادہ منافع کا لالچ دیا گیا۔

حیدرآباد: آن لائن ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر زیادہ منافع کا لالچ دے کر تقریباً 1.62 کروڑ روپے کا دھوکہ دینے والے تین افراد کو تلنگانہ کی کھمم سائبر کرائم پولیس نے آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ سے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
1097 آن لائن گیمنگ سائٹس بند کر دی گئی ہیں: اشونی ویشنو
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت

یہ بات کھمم پولیس کمشنر سنیل دت نے بتائی۔تفصیلات کے مطابق بونکل منڈل، ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو فون کر کے آن لائن سرمایہ کاری میں زیادہ منافع کا لالچ دیا گیا۔

واٹس ایپ اور دیگر ٹریڈنگ لنکس کے ذریعے اسے دھوکہ دے کر 1.62 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی گئی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس رقم میں سے کچھ ایک مخصوص بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی جس پر پولیس نے 38 سالہ شیخ سبحانی کو گرفتار کیا۔

جانچ میں انکشاف ہوا کہ یہ دھوکہ دہی اس نے 37 سالہ داسری سنیل کمار اور 30 سالہ سائی کرشنا کے ساتھ مل کر کیا تھی۔تینوں کو آندھرا پردیش کے ضلع این ٹی آر کے شہر وجئے واڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں کھمم سائبر کرائم کورٹ میں پیش کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔