حیدرآباد
عثمانیہ یونیورسٹی کے ہاسٹل عمارت کی چھت کے سلاب کا حصہ گرپڑا
عثمانیہ یونیورسٹی کے کالج آف ٹکنالوجی کے طلبہ جو بوائز ہاسٹل میں مقیم ہیں‘ کی چھت کا سلاب گرنے کے بعد اپنی سلامتی کے بارے میں فکرمند ہیں۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے کالج آف ٹکنالوجی کے طلبہ جو بوائز ہاسٹل میں مقیم ہیں‘ کی چھت کا سلاب گرنے کے بعد اپنی سلامتی کے بارے میں فکرمند ہیں۔
یونیورسٹی کیمپس میں ہاسٹل کے واش روم کی چھت کے سلاب کا ایک حصہ گرپڑا۔ یہ واقعہ رات میں پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مسلسل بارش کے دوران واش روم کی چھت کا سلاب گرپڑا چونکہ یہ واقعہ رات میں پیش آیا اس لئے اس میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔
اس واقعہ کے بعد طلبہ اپنی سلامتی کے بارے میں خدشات کا شکار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بوائز ہاسٹل کی عمارت قدیم ہے۔
1960 میں یہ عمارت تعمیر کی گئی۔ کالج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ قدیم ڈھانچہ چونے کے موڑتاڑ اور لوہے کے بیم سے بنایا گیا ہے اس لئے اس کی باقاعدگی سے سمنٹ سے مرمت نہیں کی جاسکتی۔ کیمپس میں 29 کے منجملہ 5 ہاسٹلوں کی عمارتوں کی حالت خستہ ہے۔