تلنگانہ

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک فوجی کی سرسلہ میں آخری رسومات

حیدرآباد: جموں وکشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہندوستانی فوج میں شہری ہوابازی کے ٹکنیشین کے طورپر خدمات انجام دینے والے انیل کی آخری رسومات تمام فوجی اعزازات کے ساتھ آج ضلع راجنا سرسلہ میں انجام دے دی گئیں۔

متعلقہ خبریں
سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا: حتمی رپورٹ
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو

انیل کا تعلق ضلع کے بوئن پلی منڈل کے ملکاپور سے ہے۔وہ گذشتہ 11سال سے فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

وزیرسیول سپلائز جی کملاکر،تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے، منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ونود کمار، چپہ ڈنڈی کے ایم ایل اے روی شنکر اور سابق ایم ایل اے ڈی شوبھا نے قبل ازیں انیل کوخراج پیش کیااور ملک کیلئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

آخری رسومات کے موقع پر مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔ اس موقع پر ملکاپور جئے جوان کے نعروں سے گونج رہا تھا۔

عوام نے انیل امر رہے جیسے نعرے لگائے۔ گذشتہ روزانیل کی لاش کو ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد کے حکیم پیٹ ایئر فورس اسٹیشن لائی گئی جہاں تلنگانہ اور آندھرا سب ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل راکیش کے علاوہ دیگر نے ان کو خراج پیش کیا۔