ایشیاء

شمال مغربی پاکستان میں اسکول میں   ہوئی  فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک، چھ دیگر زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں منگل کے روز ایک اسکول میں ہوئی فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک اور پانچ طالبات اور ایک استاد زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں منگل کے روز ایک اسکول میں ہوئی فائرنگ سے ایک طالبہ ہلاک اور پانچ طالبات اور ایک استاد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

گنڈا پور ڈویژنل پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع سوات میں اسکول کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار نے اسکول سے چھٹی کے بعد طلباء پر فائرنگ کردی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں نو سالہ طالبہ کی موت ہوگئی ۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں دو طالب علموں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر پولیس اہلکار کو کچھ نفسیاتی مسائل تھے جس کی وجہ سے اس نے یہ جرم کیا ہے۔

وہیں مجرم کا کہنا ہے کہ فائرنگ حادثاتی تھی اور اس نے جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ نہیں بنایا۔