حیدرآباد

راموجی راؤ کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

ریونت ریڈی نے کہا کہ ممتاز صنعت کار اور پدماوی وبھوشن ایوارڈ یافتہ راموجی راؤ کی موت سے بڑا صدمہ پہنچا ہے۔کانگریس حکومت نے راموجی راؤ کی آخری رسومات تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے راموجی راؤ کی آخری رسومات تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو حیدرآبا دکے ایک اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام

وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ممتاز صنعت کار اور پدماوی وبھوشن ایوارڈ یافتہ راموجی راؤ کی موت سے بڑا صدمہ پہنچا ہے۔کانگریس حکومت نے راموجی راؤ کی آخری رسومات تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی جو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں ہیں، نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ راموجی کو تلگو صحافت میں ساکھ میں اضافہ اور تلگو فلم انڈسٹری کی قدر میں اضافہ کا سہرا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلگوپریس اور میڈیا کا شعبہ کبھی بھی اس خلا کو پر نہیں کر سکے گا۔