تعلیم و روزگار

انجینئرنگ، اگریکلچرل و فارمیسی داخلہ ٹسٹ کا کل سے آغاز

انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارمیسی کورسیس میں داخلوں کے لیے ٹی ای ایس ای ٹی -2024 امتحانات کا7 مئی منگل سے آغاز ہوگا۔ جے این ٹی یو کو ٹی ای ایس ای ٹی -2024 کے انتظام کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

حیدرآباد: انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارمیسی کورسیس میں داخلوں کے لیے ٹی ای ایس ای ٹی -2024 امتحانات کا7 مئی منگل سے آغاز ہوگا۔ جے این ٹی یو کو ٹی ای ایس ای ٹی -2024 کے انتظام کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج جاری
عثمانیہ یونیورسٹی ایم اے فارسی میں داخلے، طلبہ عجلت کریں
تلنگانہ میں 21 مراکز پر کل نیٹ ٹسٹ، تیاریاں مکمل
ڈاکٹر فیضان کو فیلوشپ انٹرنس نیشنل بورڈ امتحان میں 26 واں رینک

عہدیداروں نے بتایا کہ امتحانات کے نقائص سے پاک انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ زراعت اور فارمیسی اسٹریم کے امتحانات 7 اور 8مئی کومنعقد ہوں گے جبکہ انجینئرنگ اسٹریم کے امتحانات 9 سے 11 مئی کو منعقد ہوں گے۔

امتحانات روزانہ دو سیشنس میں منعقد کیے جاینگے۔ ٹی ای ایس ای ٹی کے کو کنوینر کے وجئے کمار ریڈی نے کہا کہ اگر امیدوار امتحان میں ایک منٹ بھی تاخیر سے پہنچتا ہے تواسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس بار ٹی ای ایس ای ٹی کے لیے 3,54,786 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں اور امتحانات کے انعقاد کے لیے 301 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انجینئرنگ اسٹریم کے امتحان کے لیے 2,54,462 امیدوار اور 1,00,227 امیدواروں نے زراعت اور فارمیسی اسٹریم کے لیے درخواستیں داخل کی ہیں۔