ایشیاء

جئے شنکر کو عمران خان کی پارٹی کے احتجاج میں حصہ لینے کی دعوت

جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے ایک قائد نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو دعوت دی ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکومت ِ پاکستان کے خلاف ان کی پارٹی کے احتجاج میں حصہ لیں۔

اسلام آباد(پی ٹی آئی) جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے ایک قائد نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو دعوت دی ہے کہ وہ اسلام آباد میں حکومت ِ پاکستان کے خلاف ان کی پارٹی کے احتجاج میں حصہ لیں۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت
عمران خان کو اسلام آباد میں اپنی گرفتاری کا اندیشہ
عارف علوی، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں

جئے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کی سربراہان ِ مملکت کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخواہ کے چیف منسٹر کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف نے جمعہ کے دن جیو نیوز پروگرام میں ہندوستانی وزیر خارجہ کو پاکستان تحریک ِ انصاف کے احتجاج میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی‘ بھارتی وزیر خارجہ جئے شنکر کو مدعو کرتی ہے کہ وہ آئیں اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں حصہ لیں‘ ہمارے عوام سے بات کریں اور دیکھیں کہ پاکستان ایک مضبوط جمہوریت ہے جہاں ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

سیف نے یہ بھی کہا کہ بیرونی مندوبین ان کی پارٹی کے احتجاج کو دیکھ کر خوش ہوں گے۔ پی ٹی آئی مظاہرے کررہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئین کا پاس و لحاظ رکھنا چاہئے۔ وہ عدلیہ کی آزادی پر بھی زور دے رہی ہے۔ اس کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پارٹی کے بانی 72 سالہ عمران خان کو رہا کردیا جائے جو زائداز ایک سال سے جیل میں بند ہیں۔

ہفتہ کے دن اسلام آباد میں پاکستانی فوج تعینات کردی گئی۔ یہ اقدام ڈی چوک پر عمران خان کی پارٹی کے احتجاج کے مدنظر کیا گیا۔ فوج 5 اکتوبر تا 17 اکتوبر دارالحکومت میں تعینات رہے گی تاکہ ایس سی او اجلاس کے مدنظر نظم وضبط برقرار رہے۔ حکام نے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کڑے اقدامات کئے ہیں۔

Photo Source: @ghulamabbasshah