حیدرآباد

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ،اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ

ایجنسی علاقوں میں سردی کی لہر مزید شدید ہے۔عادل آبادمیں کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس سے کم درج کیاجارہا ہے۔ایجنسی علاقوں میں سردی کی لہر مزید شدید ہے۔عادل آبادمیں کئی مقامات پر کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
فاروق ارگلی اردو کا قطب مینار: میڈیا پلس آڈیٹوریم میں "ایک شام فاروق ارگلی کے نام” کا شاندار انعقاد
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
تلنگانہ کے عازمینِ حج کے اعزاز میں جامعۃ المؤمنات میں روح پرور تقریب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
کویت میں قرآن قرأت مقابلہ، حیدرآباد سرکل کے زیر اہتمام روح پرور محفل کا انعقاد

30اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔کھمم، ونپرتی، سوریاپیٹ میں درجہ حرارت16ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔آصف آباد کے سرپور میں اقل ترین درجہ حرارت10.8ڈگری سلیس درج کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں تک اسی طرح کی صورتحال رہے گی۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآبادمیں بھی درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔راجندرنگر، پٹن چیرو،حیات نگر، قطب اللہ پور،سکندرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔راجندرنگر میں اقل ترین درجہ حرارت12ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔