آندھراپردیش

آندھراپردیش : سڑک حادثہ میں میڈیکل کے 3 طلبا کی موقع پر ہی موت

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں میڈیکل کالج کے تین طلباموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سٹی پلی کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ لاری،کار سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
میر واعظ نظربند، جامع مسجد جانے سے روک دیا گیا
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس مصروف روٹ پر حادثہ کی شکار کار کو ہٹاتے ہوئے ٹریفک کے لئے بحال کیا۔