ریلوے اسٹیشن کے اسٹیل پلر کے درمیان لڑکی کا سر پھنس گیا
ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر حکام نے ماہر ویلڈر کی مدد حاصل کرتے ہوئے لڑکی کو کسی بھی قسم کانقصان پہنچائے بغیر کافی احتیاط سے اس کا سر اس پلر سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ ہی تمام نے راحت کی سانس لی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے رینی گنٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک لڑکی کو بچالیاگیا جس کا سرفرسٹ پلیٹ فارم پر کھیلنے کے دوران اسٹیل کے پلرس کے درمیان پھنس گیا تھا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی لڑکی چیخ وپکار کرنے لگی۔اس لڑکی کی شناخت سائی یساشنی کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی فوری طورپر گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) اورریلوے اسٹاف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔اس لڑکی کو بچانے کیلئے اس کے والدین کی کوششوں کے باوجود وہ اسٹیل کے پلر کو موڑنہیں سکے۔
ریلوے کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر حکام نے ماہر ویلڈر کی مدد حاصل کرتے ہوئے لڑکی کو کسی بھی قسم کانقصان پہنچائے بغیر کافی احتیاط سے اس کا سر اس پلر سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ ہی تمام نے راحت کی سانس لی۔تقریبادیڑھ گھنٹہ تک یہ بچاو آپریشن جاری رہا جس کے بعد ہی لڑکی کومحفوظ طورپر بچایاجاسکا۔