قومی
نینی تال میں تین افراد کو 6 ماہ کیلئے نینی تال کی حدود سے باہر رہنے کا حکم
اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے مقصد سے انتظامیہ نے تین افراد کو ’غنڈہ ایکٹ‘ کے تحت ضلع بدر قرار دیا ہے۔
نینی تال: اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے مقصد سے انتظامیہ نے تین افراد کو ’غنڈہ ایکٹ‘ کے تحت ضلع بدر قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رام نگر تھانہ علاقے کے فوجی کالونی پوچھڑی کے عمران کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پانچ مقدمات درج ہیں، جبکہ مکتیشور علاقے کے نوین سنگھ اور رام نگر کے کیول سنگھ کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تینوں مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جس سے علاقے میں امن و امان متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
ضلع مجسٹریٹ للیت موہن ریال نے تینوں کو چھ ماہ کے لیے ضلع نینی تال کی حدود سے باہر رہنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔