کھیل

کلدیپ کے اخراج پر گواسکر سخت ناراض

ڈھاکہ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایسی تبدیلی کی کہ دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی۔

ممبئی: ڈھاکہ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایسی تبدیلی کی کہ دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی۔

کے ایل راہول نے گزشتہ میچ کے ہیرو کلدیپ یادو کو ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ بڑی بات یہ تھی کہ کلدیپ کو آخری میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا اور انہیں چوٹ بھی نہیں لگی۔

ٹیم انڈیا کے اس فیصلے سے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی حیران ہیں۔ سنیل گواسکر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے میچ کے بہترین کھلاڑی کو کیسے ڈراپ کیا جا سکتاہے۔ سنیل گواسکر نے کہاکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کرنا واقعی ناقابل یقین ہے۔

پھر بھی یہ ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ میں اس سے زیادہ سخت لفظ استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے ایک ایسے کھلاڑی کو ڈراپ کیا جس نے گزشتہ میچ میں 20 میں سے 8 وکٹیں لیں جبکہ ٹیم میں دو اور اسپنرز بھی تھے۔ ان میں سے ایک کو باہر کرنا چاہیے تھا۔ کچھ بھی ہو کلدیپ کو کھیلنا چاہیے تھا۔

نہ صرف گواسکر بلکہ دیگر سابق کرکٹرز اور شائقین کو بھی کلدیپ یادو سے اظہار ہمدردی کررہے ہیں۔ سابق تیز گیند باز ڈوڈا گنیش نے ٹویٹ کیاکہ کلدیپ یادو بننا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ کلدیپ یادو کے ساتھ اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آپ ان کے ساتھ بار بار ایسا نہیں کرسکتے۔ پلیز کوئی اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہے کہ ہمت نہ ہارے۔