دہلی

کجریوال کو تیسری مرتبہ ای ڈی کا سمن

اروندکجریوال کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے شراب پالیسی کیس میں دوسرے سمن کو نظرانداز کئے جانے کے بعد اب ایجنسی نے چیف منسٹر دہلی سے کہا ہے کہ وہ 3 جنوری کو اس کے روبرو حاضر ہوں۔

نئی دہلی: اروندکجریوال کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے شراب پالیسی کیس میں دوسرے سمن کو نظرانداز کئے جانے کے بعد اب ایجنسی نے چیف منسٹر دہلی سے کہا ہے کہ وہ 3 جنوری کو اس کے روبرو حاضر ہوں۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
عام آدمی پارٹی قائد اگنی پریکشا کے لئے تیار، دہلی جلد الیکشن کرانے کاکجریول کا مطالبہ
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی

ایجنسی نے کجریوال کو جمعرات کے روز حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ لیکن وہ ایک دن پہلے ہی پہلے سے طئے 10 روزہ وپاسنا کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔

اگر عام آدمی پارٹی سربراہ 3 جنوری کو تیسری مرتبہ سمن کی تعمیل نہیں کرتے تو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ان کے خلاف ناقابل ضمانٹ وارنٹ حاصل کرنے کا اختیار حاصل رہے گا۔

کجریوال نے جمعرات کے روز حاضر ہونے کیلئے ایجنسی کے سمن کو ”سیاسی محرکات پر مبنی اور غیرقانونی“ قرار دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی ساری زندگی شفاف اور دیانت دارانہ رہی ہے اور ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔