سوشیل میڈیامہاراشٹرا

نفرت انگیز تقریر، ممبئی میں راجہ سنگھ کیخلاف کیس درج

پولیس حکام نے ہندواسکل سماج کے زیراہتمام ممبئی میں شیواجی پارک اور لیپربورڈ آفس کے درمیا ن منعقدہ ریالی میں راجہ سنگھ کی نفرت پر مبنی تقریر کے متن کا جائزہ لیا جس کے بعد چاردن قبل راجہ ساگھ کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔

ممبئی: تلنگانہ کے بی جے پی اے ٹی راجہ سنگھ کے خلاف مہاراشٹرا میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر29 جنوری کو ممبئی میں منعقدہ ایک ریالی میں نفرت آمیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے روز یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

پولیس حکام نے ہندواسکل سماج کے زیراہتمام ممبئی میں شیواجی پارک اور لیپربورڈ آفس کے درمیا ن منعقدہ ریالی میں راجہ سنگھ کی نفرت پر مبنی تقریر کے متن کا جائزہ لیا جس کے بعد چاردن قبل راجہ ساگھ کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔ بی جے پی سے معطل ایم ایل اے راجہ ساگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ153A(1)(a) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔