آزادی کی تاریخ چند برسوں‘ چند افراد تک محدود نہیں: مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہاکہ ملک کی آزادی کی تاریخ چندبرسوں یا چند افراد تک محدودنہیں ہے لیکن ملک کے طول وعرض کے عوام کی اجتماعی قربانیوں کے نتیجہ میں ملک آزادہواہے۔
بھیماورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہاکہ ملک کی آزادی کی تاریخ چندبرسوں یا چند افراد تک محدودنہیں ہے لیکن ملک کے طول وعرض کے عوام کی اجتماعی قربانیوں کے نتیجہ میں ملک آزادہواہے۔
آندھراپردیش کے ٹاؤن بھیما ورم میں الوری سیتاراماراجو کے 30 فیٹ بلند کانسی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہاکہ افسانوی مجاہد آزادی کی 125 ویں یوم پیدائش اور رام پابغاوت کے ایک سوسال مکمل ہونے پر یہ دونوں تقاریب سال بھر تک منعقد کی جائیں گی۔
ایک طرف ملک‘اپنی آزادی کے 75 سال کی تکمیل پرجشن منارہا ہے اس کے ساتھ الوری سیتاراما راجوکی 125 ویں یوم پیدائش تقریب اور رام پابغاوت کی صدسالہ تقریب کا بھی انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
مودی نے کہاکہ ملک کی تحریک آزادی کی تاریخ چند برسوں‘چندعلاقوں یا چندایک افراد تک محدود نہیں ہے۔ یہ تاریخ ملک کے تمام عوام کی قربانیوں سے عبارت ہے۔الوری سیتاراما راجو کوبھرپور خراج پیش کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ راجونے ابتداء سے ہی ملک کو غلامی سے آزادکرانے کی لڑائی میں خودکومصروف کررکھاتھا۔
انہوں نے کہاکہ الوری کی زندگی دوسروں کیلئے تحریک کا باعث ہے اور وہ ہندوستانی تہذیب کے علامت تھے۔ انہوں نے انگریزوں سے انہیں روکنے کا چالنج کیاتھا۔ انہوں نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ الوری سیتا راما راجو سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ہم ملک کوبہت آگے لے جاسکتے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے الوری کے 15 ٹن وزنی مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس مجسمہ کی تیاری پر 3کروڑ روپے صرف ہوئے تھے اور اسے بھیماورم ٹاؤن میں اے ایس آر نگر کے پارک میں ایستادہ کیاگیا۔ آزادی کا امرت مہااتسو کے حصہ کے طورپر یہ مجسمہ نصب کیاگیا۔ تقریب میں ریاستی گورنر بسوابھوشن ہری چندن‘ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی‘ چیف منسٹرجگن موہن ریڈی‘ سابق مرکزی وزیر وفلمی اداکارچرنجیوی اوردیگر شریک تھے۔