ایشیاء

آڈیولیکس‘ عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کی منظوری

2آڈیولیکس میں عمران خان‘ سابق وزیراسدعمر اور اس وقت کے پرنسپل سکریٹری اعظم خان کو امریکی سائفر اور اپنے مفاد کیلئے اس کے استعمال کے بارے میں بات چیت کرتے سناجاسکتا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی کابینہ نے اتوار کے دن باقاعدہ فیصلہ کیاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آڈیولیکس معاملہ میں قانونی کاروائی شروع کی جائے۔ کابینہ نے آڈیولیکس کا نوٹ لیتے ہوئے 30 ستمبر کو ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے ہفتہ کے دن سفارش کی کہ اس معاملہ میں قانونی کاروائی کی جائے۔

کابینی کمیٹی نے کہا کہ یہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے جس کے قومی مفادات کیلئے سنگین مضمرات ہوں گے لہذا قانونی کاروائی ضروری ہے۔ کابینہ نے اتوار کے دن سمری کو منظوری دے دی۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

 فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) امریکی سائفر اور آڈیوز کی تحقیقات کرے گی۔ 2آڈیولیکس میں عمران خان‘ سابق وزیراسدعمر اور اس وقت کے پرنسپل سکریٹری اعظم خان کو امریکی سائفر اور اپنے مفاد کیلئے اس کے استعمال کے بارے میں بات چیت کرتے سناجاسکتا ہے۔