آندھراپردیش

انٹر امتحانات میں ناکامی، اے پی میں 9 طلبہ کی خودکشی

آندھرا پردیش میں جملہ 9 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کے بعد خودکشی کرلی۔ انٹر سال اول اور دوم امتحانات کے نتائج کا اعلان چہارشنبہ کے روز کیاگیاتھا۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں جملہ 9 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کے بعد خودکشی کرلی۔ انٹر سال اول اور دوم امتحانات کے نتائج کا اعلان چہارشنبہ کے روز کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

ریاست میں جمعرات سے علٰحدہ واقعات میں جملہ 9 طلبہ نے خودکشی کرلی جبکہ دیگر دو طلبہ نے اقدام خودکشی کی۔

ضلع سریکاکولم میں ٹیکالی کے قریب 17 سالہ بی ترون نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا دانڈر گوپال پورم کا رہنے والا ترون‘ انٹر سال اول کا طالب علم تھا۔

وہ بیشتر پرچوں میں ناکام ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا۔ ضلع وشاکھاپٹنم میں ملکاپورم پولیس اسٹیشن کے حدود کے ترنداپورم میں ایک 16 سالہ لڑکی نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ انٹر میڈیٹ سال اول کے چند پرچوں میں ناکامی کے بعد اکھیلا شری نے مایوسی کی حالت میں انتہائی قدم کیا۔

وشاکھاپٹنم کے کنچرا پالم علاقہ میں 18 سالہ بی جگدیش نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ وہ انٹر سال دوم کے ایک پرچہ میں فیل ہوگیاتھا۔ انٹر سال اول کے ایک مضمون میں ناکامی سے مایوس 17 سالہ انوشکا نے جھیل میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی‘ یہ واقعہ ضلع چتور میں پیش آیا۔

انٹرسال دوم کے امتحان میں کامیاب نہ ہونے پر ضلع چتور کا ہی 17 سالہ بابو نے کیڑے مار دوا کھاکر خودکشی کرلی۔ انٹرسال اول میں کم نشانات ملنے سے مایوس 17 سالہ ٹی کرن نے اپنے گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

یہ واقعہ انکا پلی میں پیش آیا۔ مابقی خودکشی کے واقعات کی تفصیلات کا علم نہیں۔سال اول اور دوم کے نتائج بالترتیب‘ 61 اور72 فیصد رہے۔ ان امتحانات میں تقریباً 10 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

پولیس عہدیداروں اور ماہرین نفسیات نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی اقدام سے گریز کریں کیونکہ ناکامیوں سے ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔