اولاد سے جائیداد واپس لے لی گئی
دو علاحدہ واقعات میں یادگیر ضلع انتظامیہ نے بچوں سے والدین کی جائیداد واپس لینے کا حکم دیا، کیوں کہ وہ والدین کا خیال رکھنے میں ناکام رہے۔

بنگلورو: دو علاحدہ واقعات میں یادگیر ضلع انتظامیہ نے بچوں سے والدین کی جائیداد واپس لینے کا حکم دیا، کیوں کہ وہ والدین کا خیال رکھنے میں ناکام رہے۔
یہ احکام یادگیر کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم حسین نے والدین اور معمر شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود کے قانون 2007ء کے تحت جاری کیے گئے۔
رویندرناتھ ہیرے متھ ساکن شیراولا موضع شاہ پور تعلقہ اور شنکرماں سبانا اُدما ساکن دھرماپورہ موضع گرمٹکال تعلقہ نے سب رجسٹرار کے دفتر میں درخواستیں داخل کی تھیں۔
رویندرناتھ نے دعویٰ کیا کہ ان کے بچے ان کی 10.12ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے باوجود ان کا خیال نہیں رکھتے۔جبکہ شنکرماں نے دلیل دی کہ انہیں ان کے بچوں سے ان کی چار ایکڑ اراضی واپس دلائی جائے کیوں کہ انہوں نے انہیں تنہاچھوڑدیا۔
رویندرناتھ کی بیوی کا دیہانت ہوگیا اور ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ انہوں نے شیراولا موضع میں اپنے بچوں کے نام پر زمین خریدی تھی جو انہیں واپس چاہیے۔
شنکرماں نے کہا کہ ان کے چار بچے ہیں جو ممبئی اور حیدرآباد میں مقیم ہیں مگر کوئی بھی ان کی دیکھ بھال نہیں کرتا۔تحقیقات میں درخواست گزاروں کے دعوؤں کی تصدیق ہونے کے بعد حکام نے یہ جائیدادیں ناراض والدین کو واپس کردیں جو ان کے بچوں کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔