اوٹر رنگ روڈ پر سولار روف سائیکلنگ ٹریک کا سنگ بنیاد
وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤ کے ہاتھوں اوٹر رنگ روڈ پر سولار روف سائیکلنگ ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔آج کے ٹی راماراؤ نے نانک رام گوڑہ میں بین الاقوامی معیار کے حامل سولار روف سائیکلنگ ٹریک کاسنگ بنیاد رکھا۔
حیدرآباد: وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤ کے ہاتھوں اوٹر رنگ روڈ پر سولار روف سائیکلنگ ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔آج کے ٹی راماراؤ نے نانک رام گوڑہ میں بین الاقوامی معیار کے حامل سولار روف سائیکلنگ ٹریک کاسنگ بنیاد رکھا۔
پہلے مرحلہ میں 23کیلو میٹر طویل اور4.5میٹر چوڑائی والے سائیکلنگ ٹریک کی تعمیر کی جائے گی۔اس ٹریک پر16میگا واٹ برقی تیاری کے حامل سولار روف لگایاجائے گا۔کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ 2023میں موسم گرما کے آغاز سے قبل سائیکلنگ ٹریک کے تعمیراتی کام مکمل کرلئے جائیں گے۔
یہ سائیکلنگ ٹریک نانک رام گوڑا تا تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی 8.50کیلو میٹر،نارسنگی تا کولورو 14.5کیلو میٹر سائیکلنگ ٹریک تعمیر کی جائے گی۔کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ 160کیلو میٹر طویل اوٹر رنگ روڈ کو مناسب انداز میں استعمال کرنے کیلئے سائیکلنگ ٹریک تعمیر کی جارہی ہے۔
پہلے مرحلہ میں آئی ٹی کاریڈار پر سائیکلنگ ٹریک تعمیر کی جائے گی تاکہ آئی ٹی کمپنیوں میں برسر خدمت ملازمین سائیکلوں کے ذریعہ دفاتر پہنچ سکیں۔وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی نے کہا کہ مستقبل میں اس ٹریک پر بین الاقوامی سائیکلنگ مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔دوسرے مرحلہ میں گنڈی پیٹ کے اطراف 46کیلو میٹر سائیکلنگ ٹریک تعمیر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔