بائیو لوجیکل۔ ای کی حیدرآباد میں 1800 کروڑ کی سرمایہ کاری
ٹیکہ تیار کرنے والی معروف کمپنی بائیو لوجیکل۔ ای نے بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد میں جینوم ویالی میں 1800 کروڑ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے 3نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
حیدرآباد: ٹیکہ تیار کرنے والی معروف کمپنی بائیو لوجیکل۔ ای نے بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد میں جینوم ویالی میں 1800 کروڑ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے 3نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔
جنرک انجکٹیبلس ٹیکوں کی تیاری، ریسرچ و ڈیولپمنٹ کے لئے قائم کئے جارہے ان مراکز میں 2518 افراد کو ملازمت حاصل ہوگی۔ اس ضمن میں آج منیجنگ ڈائرکٹر بائیو لوجیکل۔ ای مہیما داتلہ نے پرگتی بھون پہنچ کر ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی۔
انہوں نے کے ٹی راما راؤ کو بتایا کہ قائم کئے جانے والے نئے مراکز میں کووڈ ویکسین، ایم آر ویکسین، پی سی وی ویکسین، ٹائیفائیڈ ویکسین، آئی پی وی ویکسین، پرٹوسین ویکسین، ٹی ٹی امپولس، بائیو لوجیکل آئی سی آئیز، فارمولیشن اور خصوصی جنرل ا نجیکٹیبلس تیار کئے جائیں گے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ موجودہ طور پر دنیا بھر میں تیار ہونے والے ویکسین کا تین چوتھائی حصہ حیدرآباد میں تیار کیا جاتا ہے۔
ہر سال حیدرآباد میں 900 کروڑ ویکسین ڈوز س تیار کئے جاتے ہیں۔ بائیولوجیکل۔ ای کی تازہ ترین سرمایہ کاری اور تین نئے مراکز کے قیام کے بعد ہر سال500 کروڑ ویکسین کی تیاری کی اضافی صلاحیت بڑھ جائیگی۔
اس موقع پر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حیدرآباد میں بائیولوجیکل۔ ای کی سرگرمیوں میں توسیع خوش آئند ہے۔ حکومت تلنگانہ کی موافق سرمایہ کار پالیسی اور اختراعی سہولتوں کی فراہمی سے دنیا بھر کی مشورہ ومعروف کمپنیز حیدرآباد کا رخ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد دنیا بھر میں 14 بلین ڈوزس (ٹیکہ) تیار کرتے ہوئے ویکسین کیپٹل آف ورلڈ میں تبدیل ہو گیا ہے۔