بلند شہر میں ناچ گانے والی شادیوں میں نکاح نہ پڑھانے کا اعلان

ضلع بلند شہر کے علماء نے اعلان کیا ہے کہ شادی میں ناچ گانا ہو تو وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

بلند شہر(یوپی): ضلع بلند شہر کے علماء نے اعلان کیا ہے کہ شادی میں ناچ گانا ہو تو وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔

قاضی شہر مولانا عارف قاسمی نے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شادی میں ڈی جے‘ ناچ گانا ہو تو ہم نکاح پڑھانے والے نہیں۔

انہوں نے بعدازاں میڈیا سے کہا کہ شادی میں ناچ گانا‘ اسلامی کلچر (ثقافت) کا حصہ نہیں ہے اور یہ اسراف کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء‘ مسلم معاشرہ کو سماجی برائیوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لڑکی والوں پر زائد مالی بوجھ نہ پڑے۔