تلنگانہ

بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا کا 2 اگست سے آغاز

صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا کے تیسرے مرحلے کا آغاز منگل 2 اگست کو یادگیر گٹہ سے ہوگا اوراس کا اختتام 26 اگست کو ہنمکنڈہ میں ہوگا۔

حیدرآباد۔: صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا کے تیسرے مرحلے کا آغاز منگل 2 اگست کو یادگیر گٹہ سے ہوگا اوراس کا اختتام 26 اگست کو ہنمکنڈہ میں ہوگا۔

بنڈی سنجے کی یہ پدا یاترا 24 دنوں تک جاری رہے گی جس میں 125 گاؤں کا احاطہ کیاجائے گا325 کیلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔

پدا یاترا آلیرو‘بھونگیر، مونوگوڑو، نکیریکل، جنگاوں‘ پالاکورتی، اسٹیشن گھن پور، وردھناپیٹ، پرکال، ورنگل ویسٹ اور ورنگل ایسٹ حلقوں میں نکالی جائے گی۔

تیسرے مرحلہ کی یاترا کے موقع پر بیشتر مرکزی وزرا کے ساتھ ساتھ زعفرانی جماعت کے سرکردہ لیڈران بھی شرکت کرتے ہوئے جلسوں سے خطاب کریں گے۔اس یاترا کے سلسلہ میں پولیس کا وسیع تربندوبست کیاگیا ہے۔