تلنگانہ

آئی اے ایس آفیسرس کے بڑے پیمانے پر تبادلے۔ حکومت کے احکام

بیوروکریٹک (نوکرشاہی) میں بڑے پیمانے پرردوبدل کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز 31آئی اے ایس عہدیدارو ں کے تبادلوں اورجدید پوسٹنگ کے احکام جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: بیوروکریٹک (نوکرشاہی) میں بڑے پیمانے پرردوبدل کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز 31آئی اے ایس عہدیدارو ں کے تبادلوں اورجدید پوسٹنگ کے احکام جاری کئے ہیں۔

سینئر آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر ششانک گوئل جوپوسٹنگ کے منتظر تھے کوڈائرکٹر جنرل ڈاکٹرایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ اوربہ اعتبار عہدہ اسپیشل چیف سکریٹری برائے حکومت مقرر کرتے ہوئے بنہر مہیش دت ریکا کو ڈائرکٹر ایم سی آر ڈی ایچ کی ذمہ داری سے سبکدوش کردیاگیا۔

شیلا جارام ائیرجو پوسٹنگ کی منتظر تھیں‘ کو پرنسپل سکریٹری ٹوحکومت برائے وائی اے ٹی اینڈسی محکمہ مقرر کیاگیا جبکہ اس محکمہ کی زائد ذمہ داری سے سندیپ کمار سلطانیہ کو فارغ کردیا گیا۔ ہیماچندداسری جوپوسٹنگ کیلئے منتظر تھے کو پرشانتی کو فارغ کرتے ہوئے ڈائرکٹر آیوش کے عہدہ پر متعین کیاگیا۔

الاگوورشنی وی ایس جوپوسٹنگ کا انتظار کررہے تھے کو ڈائرکٹر ہینڈلومس وٹکسٹائل بنایا گیا ہے اور ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش کوفارغ کرتے ہوئے ورشنی وی ایس کووائس چیرمین ومنیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ہینڈی گرافٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی زائد ذمہ داری بھی دی گئی۔

ڈاکٹر کورالکشمی ڈائرکٹر اسٹیٹ آرٹ گیلیری کاتبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر اسپورٹس بنایا گیا۔ کے ہیماوتی جو پوسٹنگ کا انتظار کررہی تھیں کو ڈائرکٹر ایڈس سوسائٹی مقرر کرنے کے احکام جاری کئے گئے۔ ایڈیشنل کمشنر (ایس ٹی) پنجہ گٹہ ڈیویژن کے ہریتا کا جائنٹ سکریٹری فینانس کے عہدہ پر تبادلہ کردیاگیا۔ کے سورنا لتا جائنٹ کلکٹر جئے شنکر بھوپال پلی کا تبادلہ کردیاگیا۔

این نکھیلا جوپوسٹنگ کی منتظر تھی کو ڈائرکٹر ٹورازم بناتے ہوئے اس عہدہ سے سندیپ کمار سلطانیہ کو مکمل طورپر فارغ کردیا گیا۔ ایم ستیہ شاردا دیوی جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھیں ڈپٹی سکریٹری محکمہ زراعت وامدادباہمی کے عہدہ پر تعینات کیاگیا۔ پرینکا آلہ ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں بھدرادری کتہ گوڑم کا نیاکلکٹر بنایاگیا۔

ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز (ملگ) کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ضلع کلکٹر ملگ مقرر کیا گیا جبکہ ایس کرشنا ادتیہ کورکن سکریٹری ٹی ایس یولیوشن بورڈ مقرر کیاگیا اس طرح نیتو کمار پرساد کو ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا۔

مزمل خان‘ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) سدی پیٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ضلع کلکٹر پداپلی کی پوسٹنگ دی گئی جبکہ کلکٹر کے عہدہ پر مامور ایس سنگیتاستیہ نارائنہ کو منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس فوڈس مقرر کیاگیا ہے اور ایم ڈی کے عہدہ کی ذمہ داری سے ڈاکٹر کرسٹینازیڈ چونگھتوکوفارغ کردیاگیا۔

پرتیک جین ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) رنگا ریڈی کا پروجیکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے بھدراچلم تبادلہ کردیاگیا جبکہ اس عہدہ پر فائز گوتم پترو کوسی ای او‘ایس ای آرپی بنایاگیا۔

انودیپ درشیٹی ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) بھدرادری کتہ گوڑم کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ضلع کلکٹر حیدرآباد مقرر کیاگیاہے۔ کلکٹر حیدرآباد کی ذمہ داری سے امٹے کمار کوفارغ کردیاگیا۔مندا مکارندوکوکمشنرمیونسپل کارپوریشن نظام آباد کے عہدہ پر فائز کرنے کے احکام جاری کئے گئے۔